بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی شوگر ملز میں300بھارتیوں کاانکشاف ،کام کرنے کااین اوسی کس نے جاری کیا اورریکارڈکیوں جلایاگیا،معاملہ سپریم کورٹ کے علاوہ ایک اہم ادارے تک لے جانے کافیصلہ ،اہم خبرآگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما لیکس کے مسئلہ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا تحریک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے ۔ اور رائے ونڈ مارچ ضرور ہو کر رہے گا اور حکمرانوں کی قومی خزانہ کی جاری لوٹ سیل بند کرائینگے ۔یہ باتیں تحریک انصاف کے امیدوار این اے 162رائے مرتضیٰ اقبال کی انتخابی مہم کے ہڑپہ ،چک9-185ایل اور چک9-176ایل میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اورکہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد مشترکہ لائح عمل کااعلان کر دیا جائے گا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین ڈاکٹر طاہر القادری کے نواز شریف کی شوگر ملز میں تین سو بھارتیوں کے کام کرنے کے انکشاف پر شوگر ملز کا ریکارڈ کا جل جانا ایک سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کی ذمہ داریوں میں اب اور اضافہ ہو گیا ہے کہ ملک کی سا لمیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ تین سو بھارتیوں کو شوگر ملز میں لانے کے لیے این او سی اتنی بھاری تعدات میں کیسے جاری ہوئے ،ریکارڈ کیو ں جلایا گیا ، اس کا نا صرف ضرب عضب کی قیادت کو نوٹس لینا چاہیے بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو ازخود نوٹس لیکر معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ شریف برادران کا قوم محاسبہ ضرور کریگی کیونکہ عوام حکمرانوں کی چالوں ، مہنگائی ، نت نئے وعدوں ، بیروز گاری اور ٹیکسوں کے نام پر عوام کو دبانے جیسے ہتھکنڈوں سے تنگ آچکے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…