اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو پاکستان میں چاند گرہن کا الرٹ جاری کر دیا ‘ پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند گرہن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 09:55 سے شروع ہو کر 01:54 تک دیکھا جا سکے گا۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات اعلامیہ کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے تمام حصوں میں دکھائی دے گا۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب خیبر پختونخوا ‘ پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہو گا۔ چاند گرہن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 09:55 سے شروع ہو کر 01:54 تک دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن ایشیاء ‘ افریقہ ‘ آسٹریلیا اور یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔
آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو پاکستان کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/09/eclips-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں