جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کےلئے کویتی ویزوں کے اجراء،چوہدری نثار نے دوٹوک موقف اپنالیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانیوں کےلئے کویتی ویزوں کے اجراء،چوہدری نثار نے دوٹوک موقف اپنالیا-وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں انکے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون ،سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس ویزے کے استثنیٰء کے دو طرفہ معاہدے ،پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزوں کے اجراء اور ا ن کیلئے ملازمت کے مزید مواقعوں پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کویت کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے تاہم کسی دو طرفہ معاہدے کی افادیت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں اطراف سے اس پر من و عن عمل کیا جائے۔وفاقی وزیر نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ا ن کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…