لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے فرائض میں ناکامی کے باعث حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے، اپوزیشن کیلئے یہ فائنل راؤنڈ ہے جس کیلئے اسے متحد اور یکجا ہونا چاہئے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاؤس تبدیلی ممکن ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کرپشن کے اتنے واضح الزامات کے باوجود احتساب کا راستہ روکنے کیلئے حکومت جو تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے اور جس طرح وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور زخمیوں کے خون ناحق کے ذمہ داروں اور قاتلوں کو بچا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ان سے واضح انحراف کیا ہے اور اسے اب عوام پر حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں جن کے جان و مال کی وہ محافظ ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے وزیراعظم پر جو سوال اٹھ رہے ہیں انہیں کسی طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کے خلاف بیرونی دشمنوں کی کھلم کھلا کارروائیوں، اقدامات اور بیانات کے علاوہ ان قوتوں سے وزیراعظم کے رابطوں کے بارے میں ان کی خاموشی نہ صرف معنی خیز ہے بلکہ اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اگر اپوزیشن نے ان حالات میں بھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہ کیا اور مشترکہ جدوجہد نہ کی تو یہ نہ صرف ہمارے قومی و ملکی مفادات کے منافی ہو گا بلکہ اس سے ان لوگوں کے اقتدار کو طول ملے گا جن کے کردار پر مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔
فائنل راونڈ کی تیاری کریں ، سینئر ترین سیاستدان نے حکومت کو الٹی میٹم دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































