اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چائنا پاور حب کمپنی کو آئندہ 30 سال کے لیے 1320 میگاواٹ کول پاور جنریشن کا لائسنس جاری کردیا۔بلوچستان کے علاقے ضلع لسبیلہ کی تحصیل گڈانی میں تعمیر ہونے والے اس منصوبے سے گوادر سمیت بلوچستان اور سندھ کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی کی جاسکے گی۔
نیپرا حکام کے مطابق چائنا پاور حب کمپنی کو 1320 میگاواٹ کول پاور جنریشن لائسنس جاری کردیا گیا ہے جبکہ صرف 20 میگا واٹ کول منصوبہ حب پاور کمپنی اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ تعمیر کریں گی۔نیپرا کے مطابق پلانٹ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل گڈانی میں تعمیر کیا جائے گا اور اس منصوبے سے گوادر سمیت بلوچستان اور سندھ کے علاقوں کو بجلی سپلائی ہوگی، جسے 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے سے درآمدی کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی اور کول پاور منصوبے سے ساڑھے 8 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔
چائنہ کو پاکستان میں ایسے منصوبے پر کام کرنے کی اجازت مل گئی جس کا قوم کو شدت سے انتظار تھا ، بڑی خبر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فورنگ میں ایک رات
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ



















































