راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ضرب عضب کے دوران مسلح افواج کے جری جوانوں اور عظیم پاکستانی قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ ناقابل فراموش واقعات پیش آئے، ایک ایسے ہی سچے واقعے کی آئی ایس پی آر نے فلم بندی کی ہے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم میں آپریشن ضرب عصب کے دوران دہشت گرد ایک علاقہ مکین پر مخبر کا الزام لگا کر اس پر سزائے موت کی حد لگاتے ہیں۔دہشت گردوں کے طرف سے ناحق شہید کئے جانے والے علاقہ مکیں کی بیٹی یہ سارا منظر بوجھل دل اور نمناک آنکھوں سے دیکھتی ہے مجبور اور لاچارگی اس انتہا پہ ہوتی ہے کہ بیٹی کو اپنے بابا کی لاش بھی خود دفنانی پڑتی ہے۔
بابا کی لاش دفنانا بیٹی کا جرم کہلاتا ہے جس کی سزا زبردستی کی شادی ہوتی ہے۔ شادی بھی ایسی کہ نہ پھولوں کی سیج نہ ہمجھولیوں کے گیت، نہ باپ کی شفقت، نہ ماں کے آنسو بلکہ ایک قید خانہ۔قید خانے ہی سے اس وقت باہر کا منظر کا بدلتا ہے، جب پاک فوج کے جوان ، دہشت گردوں پر آندھی اور طوفان بن کر چھا جاتے ہیں گولیاں کی بوچھاڑ میں کئی دہشت گرد مارے جاتے ہیں۔گولیوں کی گھن گرج ہی میں زنداں میں قید بیٹی تک پاک فوج کا ایک جوان پہنچ جاتا ہیلیکن پھر منظرہمیشہ، ہمیشہ کیلئے بدل جاتا ہے،ہاں کچھ یادیں رہ جاتی ہیں۔وہ یادیں جو شام غم ڈھلنے اورسفر زیست جاری رہنے کا پیغام ہیں۔
آئی ایس پی آر کی سچے واقعے پر مبنی مختصر دورانیے کی فلم نے پوری قوم کو آبدیدہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
ثاقب چدھڑ کے تحائف کا میرے مقدمے سے تعلق نہیں، مومنہ اقبال



















































