منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قومی اداروں کی بڑی کارروائی پونے دوارب مالیت کی کیا چیز برآمد کر لی؟ سنسنی خیز رپورٹ

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات ادارے کے اہلکاروںنے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےپونے دو ارب روپے کی منشیات برآمد کر لی ہیں ۔
تفصیلاتا کے مطابق اے این ایف نے پشاور، حیدر آباد اور چاغی کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی 3کاروائیوں کے دوران 1 ارب 80 کروڑ روپے بین الاقوامی مالیت کی 1.28 ٹن منشیات برآمد کر لی۔ برآمد شدہ منشیات میں 1.28 ٹن مارفین، 1.13 کلوگرام چرس اور850 گرام ہیروئن شامل ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران 2ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔برآمد شدہ منشیات کی زیادہ تر مقدار بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفےہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب کاروائی کے دوران ضلع چاغی سے 1.28 ٹن مارفین قبضے میںلے لی۔ تفصےلات کے مطابق،اے این ایف نے تحصیل و ضلع چاغی کے علاقے کلی پوستئی میں واقع ایک غیر آباد مقام پر چھاپہ مار کر وہاں موجود ایک برساتی نالے کی اطراف میں چھپائی گئی 1.28 ٹن مارفین برآمد کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق،منشےات کی ےہ کھےپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کی غرض سے چھپائی گئی تھی اور محفوظ اشارہ ملنے پرکسی نامعلوم منزل پر منتقل کی جانی تھی ۔ اے این ایف کراچی نے ٹوٹل پٹرول پمپ فتح چوک حیدرآباد شہر سے میر پور خاص کے رہائشی اچار نامی ایک مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1.13 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔اے این ایف پشاور نے ائیر عریبیہ کی فلائیٹ نمبر G9-557 سے شارجہ براستہ مسقط روانہ ہونے والے چارسدہ کے رہائشی واحدت نامی ایک مشکوک مسافرکو پشاورائیرپورٹ سے گرفتار کر کے اسکے جوتوں میں چھپائی گئی 850گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجود گی کا بھی اعتراف کیا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…