اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس اور کرپشن معاملات پر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاری سخت ترین احتجاجی تحریک نے حکومت کو انہتائی ٹف ٹائم دے رکھا ہے۔ اس تحریک احتساب کے لئے عمران خان نے حج پر جانے کا پروگرام بھی ملتوی کر دیا ہے۔
اس بات کا انکشاف پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کیا۔ انہوںنے اس خبر کی تصدیق کی کہ عمران خان حج پر جانے کا ارادہ رکھتے تھے مگر تحریک احتساب کے باعث انہوں نے حج کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے اور اب وہ اپنی پوری توجہ حکومت کے خلاف تحریک احتساب چلانے پر مرکوز رکھیں گے۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق اس معاملے پر پی ٹی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی تھی جس میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سےعمران خان کو مشورہ دیاگیا تھا کہ حکومت مخالف تحریک اس وقت عروج پر ہے جس کے دوران میں تحریک کے قائد کاملک سے باہر جانا مناسب نہیں جس کے بعد عمران خان نے پروگرام ملتوی کر دیا جس کےبعد عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ یہ اہم فریضہ اگلے سال ادا کریں گے۔
حکومت کے خلاف تحریک، عمران خان نےبہت بڑی قربانی دیدی
8
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں