پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگلے نوے روز میں عمران خان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟ اہم حکومتی شخصیت نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ ہے اپنے گھر کی حفاظت میں گھر کی جانب آنے والوں کی ٹانگیں توڑنے والے بیان پر کوئی شرمندگی نہیں ہے اور اپنے بیان پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا میں شیخ رشید کی طرح طوطوں سے فال نہیں نکالتا اور یہ بات یقین سے بتا رہا ہوں کہ آئندہ نوے روز میں عمران خان نا اہل ہونے والے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنے کی سیاست کرنے والے خود نوے روز کے اندر اندر نااہل ہو جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو ذاتیات پر حملے نہیں کرنے چاہئیں ۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے رائے ونڈ دھرنا کے اعلان کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا ہے اور اتنا رونے دھونے کی سیاست کرنے والے خود ہی نا اہل ہونے والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اور اپنے لیڈر کے گھر کی حفاظت کرنا آتی ہے ۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں بھی ہم نے اپنے گھروں کو سیل نہیں ہونے دیا تھا ۔
عمران خان سیاست کو سیاست ہی رکھیں ذاتیات سے مت کھیلیں ورنہ ان کے لئے بہت مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانا ہمارے بنیادی حقوق پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کونواز شریف کے ذاتی گھر کی بجائے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا دینا چاہئے عمران خان ایک غیر جمہوری رویوں کےمالک انسان ہیں اور ایسا شخص سیاست دان نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…