پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےآرمی چیف سے ہیلی پیڈ پر ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آپس میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مردان ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے آرمی چیف سے کہا ہے کہ فوجی کارروائی سیاسی عمل کا حصہ ہوتا ہے یہ مکمل حل نہیں ہوتا۔ اگر آپ ملک میں پائیدار امن چاہتے ہیں تو سیاسی قیادت کو آگےآنا ہو گا اور فاٹا کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اور فاٹا کی دوبارہ آباد کاری بے حد ضروری امر ہے ، اگر ایسا نہ ہو سکا تو دہشت گردوں کو دوبارہ قدم جمانے کا زبردست موقع دے دیا جائے گا۔ لہذا فاٹا پر ترجیحی بنیادی پر توجہ دینا ہو گی ۔
جنرل راحیل اور عمران خان کے درمیان کیا گفتگو ہوئی…عمران خان نے خود ہی بتا دیا
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں