جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’عمران خان کا سسرال ایجنڈا ناکام ہوگا اور 2018کے الیکشن کے بعد عمران خان یہ کام کریں گے ‘‘ سینئر سیاستدان کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سسرال ایجنڈا ناکام ہوگا،انہیں رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ملنا،خان صاحب2018کے الیکشن میں شکست کے بعد اپنی باقی زندگی سسرالیوں میں گزاریں گے،چوہدری پرویز الہیٰ اور شیخ رشید کی تو سیاست ختم ہوچکی ہے اب دوسروں کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں۔منگل کو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھٹہ مزدوروں اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے قوانین انتہائی اہم ہیں،ان قوانین سے غریب افراد کی مدد بھی ہوگی،اپوزیشن ارکان معزز ایوان کی روایات کی پاسداری کریں،وسیم اختر اگر آئینی تقاضوں کے مطابق درست ہیں تو انہیں حلف لینے کا پورا حق حاصل ہے اور کراچی کے عوامی نمائندوں نے جو پوزیشن لی اسے آگے بڑھنا چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خان صاحب کا سسرال ایجنڈا ناکام ہوگا،رسوائی کے علاوہ اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہونا،عمران خان2018میں شکست کھانے کے بعد سسرال چلے جائیں گے،عمران خان2018کے بعد بھی احتجاج کریں گے تاکہ ملک ترقی نہ کرسکے،چوہدری پرویز الہیٰ اور شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے،پرویز الہیٰ اور شیخ رشید اب دوسرے کی بھی سیاست ختم کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرتا رہے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…