ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے ”ہیٹرک “ کر لی

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے کورام پورانہ کر نے کی ناکامی کی ’’ہیٹرک ‘‘مکمل کر لی ‘(ن) لیگ کا اپنے اراکین اسمبلی کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لینے کیلئے غیر حاضر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مر اعات سے 3دن کی کٹوتی کا اعلان ‘بیوروکر یسی نے بھی پنجاب اسمبلی کو ’’لفٹ ‘‘کروانا کم کر دی ‘محکمہ کالونیز کے متعلق11میں سے8سوالوں کے 3سال بعد بھی جوابات نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا محکمہ کیخلاف شدید احتجاج ‘سپیکر سے ذمہ داروں کیخلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں مقررہ وقت 9کی بجائے10بجے تلاوت قر آن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ کالونیز کے پار لیمانی سیکرٹری چوہدری زاہد اکر م نے سوالوں کے جوابات دینے تھے مگر11سوالوں میں سے8سوالوں کے تقریبا 3سال بعد جواب نہیں آسکے جس پر حکومتی اور اپوزیشن راکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر سے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نگہت ناصر شیخ سمیت جن تین اراکین اسمبلی کے سوالوں کے ایجنڈے میں جواب آئے وہ خود ایوان میں موجود نہیں تھے اسی دوران (ق) لیگ کے رکن اسمبلی احمد شاہ نے کورام کی نشاندہی مگر ایوان میں صرف71اراکین کی موجودگی کی وجہ سے کورام پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس سوموا ر کیلئے 2بجے تک ملتوی کر دیا جبکہ (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہب وپار لیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے کہا کہ پارٹی نے (ن) لیگ اراکین اسمبلی کی ایوان سے مسلسل غیر حاضری کا سخت نوٹس لے لیا ہے جسکے بعد فیصلہ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے وہ اراکین اسمبلی جو تین دن سے ایوان کی کاروائی میں حصہ لینے کیلئے نہیں آئے انکے خلاف کاروائی بھی کی جائیگی جبکہ ان کی تنخواہوں ا ور مر اعات سے بھی3دن کی کٹوتی کی جا ئیگی اور آئندہ کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تمام (ن) لیگی اراکین اسمبلی کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…