جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

قوم کو یوم آزادی کاتحفہ،موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی)یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ، جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کی سیکورٹی کیلئے ایک ہزار اہلکار تعینات ہونگے، دہشت گردی کے خطرات کے باعث انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس آج صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث اسلام آباد میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب (آج ) اتوار کوجناح کنونشن سنٹر میں ہوگی، اس تقریب کی سیکورٹی کیلئے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے۔ ذرائع کیمطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی، دوسری طرف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…