جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے ٹرک میں آگ ہمیں بزور طاقت روکا گیا تو؟ پی ٹی آئی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی ریلی اور حکومت و ضلع انتظامیہ اسلام آباد میں کشیدگی کی فضاء گزرتے وقت کے ساتھ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹرک میں آگ لگنے کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور مزاحمت کریں گے اگر ہمیں روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی ریلی شروع ہونے سے پہلے ہی بری خبر آ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں شامل اہم ٹرک میں خوفناک آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں تحریک انصاف کی ریلی کا سامان لایا جا رہا تھا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اب تک آگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی۔ اس ضمن میں کسی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کا سامان لے جانے والا ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں ٹرک میں لگائی جانے والی آگ پر شدید تشویش ہے۔یہ ایک سازش ہے ۔اگر ہمیں بزور طاقت روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ پنجاب پولیس کو لوگوں کو ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…