لاہور (این این آئی )پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم اپنے ملک کو بدل لیں اور اسے کرپٹ مافیا سے حقیقی آزادی آزادی دلائیں ، آج ہفتہ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی ریلی رات اسلام آباد فیصل مسجد کے سامنے پہنچے گی جہاں بڑا اجتماع ہوگا اور ہم آزادی کا جشن بھی منائیں گے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں نوجوانوں ،خواتین اور بزرگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آج ہفتہ کو راولپنڈی سے میرے ساتھ چلیں ہم انشا اللہ رات تقریباًدس بجے اسلام آباد پہنچیں گے اورفیصل مسجد کیسامنے بڑا اجتماع کرے گا ۔ہم رات بارہ بجے آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث دہشتگردی پر قابو نہیں پاسکنے اور پانامہ لیکس کے حوالے سے بات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے ،ہم اپنے ملک کو بدل لیں اور کرپٹ مافیا سے سے حقیقی آزادی دلائیں۔