پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کا قتل ، آخر عمران خان نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا ، بڑی بات کہہ دی

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے قندیل بلوچ کاقتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے۔تفصیلات کیمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے قندیل بلوچ کاقتل پاکستانی معاشرے کا دردناک حصہ ہے جبکہ اس کا واحد حل تعلیم ہے جس سے اس قسم کی جہالتوں سے چھٹکارا ممکن ہے۔
غیر ملکی ٹیلی وڑن کے اینکر نے عمران خان سے سوال کیا کہ ہم نے حال ہی میں سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کا دل دہلا دینے والا غیرت کے نام پر قتل دیکھا۔ قندیل بلوچ آپ کی بھی فین تھی، اس کو اس کے اپنے ہی بھائی نے گلا دبا کر مار دیا۔ اس نے کہا کہ اس نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ قندیل اس کے خاندان کے لئے شرم کا باعث تھی اور کیونکہ خواتین کو گھر پر رہنا چاہیے۔ آپ اس طرح کے واقعات کو کیسے روکیں گے؟ آپ اس کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور نائن الیون کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نظریات پاکستانی معاشرے میں رچے بسے ہوئے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کا ایک بہت درد ناک حصہ ہے۔ مجھے کہنا پڑے گا کہ اس کا صرف ایک حل ہے اور وہ ہے تعلیم۔ اگر آپ کے چالیس فیصد لوگ ان پڑھ ہوں گے تو ان کے لئے اس طرح کی روایات سے نکلنا بہت مشکل ہے۔ ایسی روایات جو پسماندہ ہیں۔
خواتین پر تشدد اور غیرت کے نام پر قتل پر قانون سازی کی حمایت کے سوال کا جواب دیتے عمران خان نے کہا کہ ایسے واقعات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بہت شرمناک اور درد ناک ہے۔ روایات کو دیکھنے اور بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین میں شرح خواندگی بہت کم ہے۔ لیکن میں اپنے صوبے کی بات کرنا چاہوں گا جو کہ کچھ معنوں میں سب سے زیادہ قدامت پسند ہے۔ ہم خیبر پختونخوا میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بہت کام کر رہے ہیں۔ کے پی کے میں ہر 100 میں سے 70 سکول لڑکیوں کیلئے بن رہے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…