ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں بچوں کو اغواء کرکے ان سے کیا کام لیاجارہاتھا؟حیرت انگیز انکشافات،گروہ کا سرغنہ گرفتار، 04 بچے بازیاب

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( ای این آئی)مجاہد سکواڈپیرو فورس نے کم سن بچوں سے بھیک منگوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا بچے بازیاب کروا کر ملزم کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق مجاہد سکواڈ PRU 15/16 معمول کی گشت پر تھیں کہ اپر مال پل نہر پر 04کم سن جن کی عمریں بالترتیب 06سے 08سال تک ہیں۔ پل نہر مال کے قریب رات گئے ایک مشکوک شخص کے پاس کھڑے تھے جو ان بچوں پر سختی کر رہاتھاگشت پر مامور16 PRU 15/ کی گاڑیوں پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوراََ رک کر ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہی تو گروہ کے سرغنہ نے مو قعہ سے بھاگنے کی کوشش کی جس کو موقع پر گرفتار کر لیا گیاجس کے قبضہ سے 04کم سن بچے جن کی عمر یں بالترتیب06سے 08سال ہیں بھی بازیاب کروا لیئے گروہ کے سرغنہ کی شناخت نور خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں میں کامران ،آیت اللہ،امین اور نعیم شامل ہیں گروہ کے سرغنہ نے بتایا کہ ہمارا گروہ شہر میں مختلف اہم شاہراوں پر بچوں سے گداگری کا دھند کرواتا ہے ملزم نور خان کے پاس اپنی شناخت کے حوالہ سے کوئی دستاویزات نہیں ہیں اور نہ ہی ملزم بچوں کے لواحقین کے متعلق جانتا ہے کہ وہ بچے کہاں سے لائے گئے ہیں چاروں بچوں کو پولیس تحویل میں لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گروہ کے سرغنہ پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور اس حوالہ سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے گروہ کا سر غنہ عرصہ دراز سے گداگری کے مکروہ دھند ے میں ملوث ہے اور باقاعدہ پیشہ ور گداگر گروہ کا سرغنہ ہے ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے پیرو فورس کے اہلکاروں کو خصوصی تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے اور گروہ کے سرغنہ سے اس حوالہ سے مز ید پوچھ گچھ جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…