اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ( بدھ ) بنی گالا میں طلب میں کرلیا ۔ اجلاس میں 7اگست سے کرپشن کے خلاف آگاہی مہم سے متعلق اور تنظیمی امور پر غور کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں 7اگست کو پشاور سے راولپنڈی تک نکالی جانے والی ریلی کے پلان کو حتمی شکل دی جاے گی جبکہ اجلاس میں پانامہ لیکس پر ٹی او آرز کمیٹی کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا میں تنظیمی سربراہان کے ناموں کا اعلان بھی کیا جائے گا اور پانچ اگست کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ہونے والی ریفرنس کی سماعت سے متعلق تیاری سے بھی عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔