کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کے سرچ آپریشن میں رہائشی عمارتوں سے اسلحے سے بھری4 بوریاں اور2 بلٹ پروف جیکٹ برآمدکر لی گئی ہیں جبکہ4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہے،دوسری جانب پولیس نے صدر میں سرچ آپر یشن کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔کراچی میں رینجرز نے خصوصی اختیارات ملتے ہی موثر اور کامیاب کاروائیاں شروع کر دی ہیں اور لیاقت آباد میں رہائشی عمارت میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں رینجرز ک10 سے 12 گاڑیوں میں موجود نقاب پوش اہلکاروں نے حصہ لیا ۔رینجرز اہلکاروں نے رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر مخصوص گھروں کی تلاشی لی ۔تلاشی کے دوران 4 مشتبہ ملزمان ،دو بلٹ پروف جیکٹس او4 بوریوں میں چھپایا ہوا مختلف اقسام کا اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی۔دوسری جانب پولیس نے صدر میں سرچ آپر یشن کے دوران 10مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔سرچ آپریشن صدر کے علاقے پریڈی میں کیا گیاجس کے دوران رہائشی ہوٹلوں اور سرائے خانوں کی تلاشی لی گئی ۔سرچنگ کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ رینجرز کاروائی میں اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔