پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہو ٹل میں خو د کشی کر نے والی لڑکی آخری وقت فون پر کس سے بات کر رہی تھی ؟ لڑکا کون نکلا اور کیا کر تا ہے ؟ نام سامنے آگیا

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )لاہورمیں مال روڈ پر واقع فائیو اسٹارہوٹل میں گولی لگنے سےہلاک ہونے والی لڑکی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،لڑکی نےآخری بارجس شخص سے موبائل فون پر گفتگوکی،وہ سرکاری ملازم نکلا۔وہ شخص آج پولیس کے سامنے پیش ہوگيا ، عامر خٹک نامی شخص سرکاری ملازم ہے اور اس کا موقف ہے کہ رابعہ نے اسے ہوٹل میں بلایا مگر اس نے ملنے سے انکار کردیا ۔
لاہورمیں مال روڈ پر واقع فائیواسٹارہوٹل،جمعہ 29جولائی کوایک لڑکی ہوٹل میں داخل ہوتی ہے،صرف9منٹ بعدلڑکی واش روم میں جاتی ہے،گولی چلنے کی آواز پر ہوٹل کا عملہ وہاں پہنچتاہےتوواش روم کا دروازہ اندرسےبند ملتاہے،دروازہ کھول کردیکھتےہیں تو خون میں لت پت پڑی لڑکی ملتی ہے،اسپتال کےراستےہی میں وہ دم توڑ دیتی ہے،اس کی شناخت رابعہ نصیر کےنام سے ہوتی ہے۔رابعہ نصیرکےپاس سےنائن ایم ایم پسٹل،2میگزین،28گولیاں،سگریٹ کا ایک پیکٹ ،92روپےاور بعض دیگر اشیاءملتی ہیں۔
پولیس نےپوسٹمارٹم کےاجزاءفرانزک لیب بھجواکرموبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا،کالز کےریکارڈ سےمعلوم ہوا،آخری بات چیت کی گئی ہےایک سرکاری ملازم عامر خٹک سے،5دن بعد، پولیس کے سامنےعامرخٹک پیش ہو گیا اوربیان دیاکہ رابعہ کی اس سےدوستی تھی،رابعہ نےاسے ہوٹل بلایا مگروہ نہیں آیا۔پولیس کوعامرخٹک کی پیشی کےبعدمزید انکشافات کی بھی توقع ہے،جبکہ ان کاکہناہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ آنےکےبعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔ابتدائی تحقیق میں لڑکی کے مارے جانے کے سارے اشارے خودکشی کی طرف گئے جبکہ لڑکی کے اہل خانہ کا بھی اس معاملے پر بات کرنےسے مکمل گریز سامنے آیا ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…