کراچی (آن لائن ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث خورشید شاہ نے دبئی روانگی ملتوی کر دی ہے۔اور خو رشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے قوم سے دعا ؤ ں کی اپیل بھی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے پر دبئی روانگی ملتوی کر دی ہے، انہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی طلب کیا تھا۔ دوسری جانب خورشید شاہ کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔