لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی خبر رساں ایجنسی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کرہ ارض کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیدیا ۔ چینی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر کام جا ری ہے ، 46ارب ڈالر کا منصوبہ کرہ ارض کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔ مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے باعث ایشیائی ممالک کی معیشت کمزورہوچکی تھی تاہم یہ منصوبہ ایشیائی ممالک کی معیشت کو استحکام بخشے گا اور ان کے حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو جائیں گے ۔