کراچی(آئی این پی ) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے 3 بنگلے ضبط کرلئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جواب داخل کرادیا۔ ڈی ایچ اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز8 بیچ اسٹریٹ پلاٹ نمبر301 ون اور ڈیفنس فیز8 خیابان فیصل میں 2 ہزارگزکا بنگلہ نمبر172 بھی پرویز مشرف کی ملکیت ہے جسے عدالتی حکم پر ضبط کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد سیشن عدالت نے بھی ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے فیز8بیچ اسٹریٹ پلاٹ نمبر301ون اور ڈیفنس فیز خیابان فیصل میں دو ہزار گز کا بنگلہ نمبر172 پرویز مشرف کی ذاتی ملکیت ہے،ڈی ایچ اے فیز 8بیچ اسٹریٹ پلاٹ نمبر301 بی بھی پرویز مشرف کے نام ہے،سابق صدر کی ایک جائیداد کلفٹن کے علاقے جبکہ تین جائیدادیں ڈیفنس کے علاقے میں قرق کی گئیں ہیں۔
سابق صدر کی جائیداد ضبط کر لی گئی کہاں کہاں کیا ضبط کیا گیا؟ تفصیلات آ گئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں