جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کا مودی کو کرارا جواب!! بھارتی وزیر اعظم کیا کہتے رہے؟

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت الفاظ میں للکار۔ بھارت آپے سے باہر ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بارڈرپر بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی آپ یہ بھول رہے ہیں کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستانی قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ اگر نریندر مودی کو یہ لگتا ہے کہ ہم ان سے ڈر جائیں گے تو مودی یاد رکھیں کہ وہ بھول میں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو کیا للکارا کہ بھارتی سورماؤں کو آگ لگ گئی۔ بھارتی میڈیانے عمران خان کے بیا ن کے جواب میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے خوف سے پاکستانی رہنماء نریندر مودی کی شان میں گستاخی پر اتر آئے ہیں اور بھارت کو للکارنے کی حماقت کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ بارڈر پر جارحیت میں ہمیشہ پاکستان نے پہل کی ہے۔ پاکستانی جارحیت کے جواب میں جب بھارتی فوج نے پاکستان کو دھول چٹا دی تو پاکستانی رہنماء پاگل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کشمیر میں ظلم و بربریت اور بارڈر پر جارحیت کے حوالے سے بھارت اور نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کو میرا ایک مشورہ ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آ جائے اور بارڈر پر اپنا مذہب نہ دکھائے۔ عمران خان کی نریندر مودی کو للکار کے جواب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب ہمارے جوانوں کی گولی بارڈر پر چلتی ہے تو پاکستان کی بولتی بند ہو جاتی ہے اور پاکستان رونے لگ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…