پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکو مت کی مشکلا ت میں اضا فہ تحریک انصاف کو طا ہر القادری کے بعد ایک اور بڑی حما یت مل گئی ،کیا کر نے جا رہے ہیں ؟

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی طرف سے 6 اور 7 اگست کو شروع کی جانے والی تحریک کا (ق) لیگ بھرپور طریقہ سے ساتھ دے گی۔ حکومت عوامی تحریک کے مطالبہ کو تسلیم کرے اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائے۔ ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری مظہر الدین اور لاہور کے صدر میاں منیر نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی ارکان کی کرپشن کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دینا چاہیے۔ عوامی تحریک کا یہ جائز مطالبہ ہے۔ دن دیہاڑے نہتے شہریوں کو گولیوں کو نشانہ بناناانتہائی سفاکی ہے ایسے عناصر کو تو نہ حکومت کرنے کا حق ہے اور نہ ہی عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کی طرف سے کئے گئے اعلانات پر ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ہمار ابھی یہ مطالبہ ہے کہ حکمرانوں کو قوم کی لوٹی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی اور ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینا چاہیے۔ مسلم لیگ (ق) لاہور کے صدر میاں منیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت کے خلاف عمران خان اور طاہر القادری نے جو فیصلہ کیا ہے ہم بطور پارٹی اُس تحریک میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے وہ پانامہ لیکس کے بارے کوئی فیصلہ کرنا نہیں چاہتی۔ حکومت عوام کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس نہیں کرنا چاہتی ان حالات میں ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں حق پر ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو بے گناہ شہریوں کے خون بہانے کی سزا ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں (ق) لیگ 6 اور 7 اگست کو شروع کی جانے والی تحریک میں بھرپور شرکت کرے گی اور جب تک احتجاجی تحریک اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچتی ہم اُس کا حصہ رہیں گے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…