لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،یہ پہلے افواج پاکستان کے بارے میں کینہ رکھتے ہیں ،حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ،تما م جماعتوں ایک اعلامیہ پر متفق ہونا خیر کی خبر ہے ،اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اپنے انداز سے احتجاج کر رہی ہیں مقصد سب کا ایک ہی ہے۔ وہ گذشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے معافی تلافی کیلئے میرے پاس متعدد بار وفود بھیجے ،یہ وفود پاکستان میں بھی ملے اور بیرون ملک بھی ،میں نے معافی ،تلافی کے پیغام لانے والوں پر واضح کیا کہ پہلے قصاص ہوگا اس کے بعد کوئی اور بات۔سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ ہمارے خلاف ڈیل کی خبریں حکومت کی پراپیگنڈہ مشینری نے پھیلائیں ۔آج وقت نے قاتل حکمرانوں کی قتل و غارت گری اور ڈیل کی شر انگیزیوں کو بے نقاب کر دیا ۔معافی تلافی کی آخری ناکام کوشش میرے حالیہ دورہ برمنگھم کے موقع پر کی گئی ،میں نے ملنے کا وقت ہی نہیں دیا ،انہوں نے کہاکہ شرفاء کے وفود نے بھی اعتراف کیا کہ 17 جون کاسانحہ مجھے وطن آنے سے روکنے کیلئے برپا کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن میں شہید کئے جانیوالے میرے کارکن میرے بچے اور بچیاں تھیں ،میں انکا خون کسی صورت معاف نہیں کرونگا ،ہم قصاص لے کر رہیں گے اور وہ وقت قریب ہے ،انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا سانحہ ماڈل ٹاؤن سے اگر کوئی تعلق نہیں تو پھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کیوں دبا رکھی ہے اور ہماری ایف آئی درج کیوں نہیں ہونے دی ،انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم پر بھی ہماری ایف آئی کو درج کرنے سے انکار کیا گیا اور پھر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مداخلت پر ایف آئی آر درج ہوئی،اسی لئے ان سے کہتے ہیں ہمیں انصاف بھی دلائیں ۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی تو درج ہو گئی مگر دو سال گزر جانے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا ،کیونکہ آل شریف نے تمام نظام کو خرید رکھا ہے ،ہر جگہ انکے خریدے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں جو انکے جائز ،ناجائز مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ 6اگست سے حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکہ دینے کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے ،سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،عوام اور سول سوسائٹی کو اب اپنا قومی کردار ادا کرنے کیلئے باہر نکلنا ہو گا ۔لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کو باہر نکلان ہو گا ،کاروباری حکمرانوں کے ظلم کا شکا ر کاشتکاروں ،کلرکوں،ڈاکٹروں،نرسز،اساتذہ،علماء مشائخ نیز زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے طبقات کو باہر نکلنا ہو گا ورنہ آئندہ نسلیں بھی شریفوں کی غلامی میں پروان چڑھیں گی۔
ملکی ادارے اور خزانہ قومی لٹیروں سے آزاد کروانے کیلئے آزادی کے مہینے میں احتجاج کا فیصلہ کیا ۔تمام سیاسی جماعتوں کا حکومت مخالف تحریک پر اتفاق بہت بڑی پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 6اگست سے شروع ہونے والی تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔ سربراہ عوامی تحریک سے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران خرم نواز گنڈا پور،خواجہ عامر فرید کوریجہ، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر بشارت جسپال،فیاض وڑائچ ،، مخدوم ندیم ہاشمی ،نور اللہ صدیقی،احمد نواز انجم ،جی ایم ملک ،ساجد بھٹی ،تنویر خان، ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز ،عائشہ شبیر ،جواد حامد،ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف ،مظہر علوی ،سید فرحت حسین شاہ،حافظ غلام فرید نے ملاقات کی اور 6 اگست سے شروع ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
نواز شریف کا خواب پورا نہیں ہو گا کہ طیب اردگان ۔۔۔۔سینئر سیاستدان نے بہت بڑی بات کہہ دی
2
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں