ملتان(آئی این پی)ماڈل قندیل بلوچ کے والد نے سعودی عرب میں مقیم بیٹے کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی۔ذرائع کے مطابق کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے 2 بھائی پہلے ہی نامزد ہیں جب کہ ماڈل کے والد عظیم نے سعودی عرب میں مقیم بیٹے عارف کو بھی قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔ مقتولہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عارف نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے لئے بھائی وسیم اور کزن حق نواز کو اکسایا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 16 جولائی کو ملتان میں مبینہ طور پر ان کے بھائی نے قتل کر دیا تھا جب کہ قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیاجنھوں نے ایف آئی آر میں اپنے 2 بیٹوں کو نامزد کیا تھا۔