اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی حکومت کو کھر ی کھری سنادیں،کہاکہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران اگر بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو مجھے بھی ان سے ملنے کاکوئی شوق نہیں ، نہ ہی میں ان سے ملنے کیلئے بے تاب نہیں ہوں،جس وکٹ پر بھارت کھیلے گا ہم بھی اسی وکٹ پر کھیلیں گے۔پیر کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دروان ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی دفتر خارجہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مجھ (چوہدری نثار )سے علیحدگی میں نہیں ملیں گے ،اگر بھارتی وزیر داخلہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو میں بھی ان سے ملنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں نہ ملاقات کے لئے بے تاب ہوں،انہوں نے کہا کہ بھارت جس پر وکٹ پر کھیلے گا ہم اسی وکٹ پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں