اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دبئی میں آصف زردار ی سے کیا بات چیت ہوئی ؟ مراد علی شاہ نے بتا دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات کامعاملہ اتنابڑانہیں جتنامیڈیانے بنادیاہے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طول نہیں پکڑ رہا، اختیارات جلد دے دیئے جائیں گے، آصف زرداری سے رینجرز اختیارات سے متعلق بات ہوئی لیکن کابینہ کے وزراء اور قلمدانوں سے متعلق بات نہیں ہوئی ۔وہ دبئی سے کراچی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طول نہیں پکڑ رہا، اختیارات جلد دے دیئے جائیں گے، رینجرز اختیارات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا کہ میڈیا نے اسے بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں آصف علی زرداری سے رینجرز اختیارات سے متعلق بات ہوئی ہے لیکن کابینہ کے وزراء اور قلمدانوں سے متعلق بات نہیں ہوئی ۔ علاوہ ازیں وزیراعلی صبح ٹھیک 9 بجے سندھ سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کا دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ نے تاخیر سے پہنچنے والے ملازمین کی خوب سرزنش کی۔ وزیر اعلی سے رکن اسمبلی منظور وسان ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ ثنا اللہ عباسی نے ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کا قلمدان وزیر اعلی سندھ نے نے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…