بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

8اگست کو کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ حکومت کا اعلان، سیاسی ایوانوں میں ہلچل

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ احتجاج کر نے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہونگے ٗ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان 8 اگست کو کیا جائیگا وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں وفاقی محتسب اور یونیسیف کے زیراہتمام چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ایک سوال پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں‘ تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی کا چیئرمین نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ٹی اوآرز کمیٹی میں ووٹنگ نہیں ہونا تھی بلکہ اتفاق رائے سے ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن’ پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اگست کے پہلے ہفتے ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی وہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر آمادہ تھے تاہم اعتزازاحسن لاہور میں بعض مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 3اگست سے 6 اگست کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے جا رہے ہیں اس لیے وہ 8اگست کو ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار نہیں کیا‘ احتجاج کا ٹی او آرز کمیٹی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ہم مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں احتجاج کا مقصد 14 اگست منانے کیلئے لوگوں کو تیار کرنا ہے‘ امید ہے اس احتجاج سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا نہیں ہوں گے‘ احتجاج سب کا حق ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں‘ اس کا نتیجہ پہلے جیسا ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ کیا یہ احتجاج چین‘ قطر‘ کویت اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خلاف سازش تو نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلی سندھ کو ابھی کام کرنے دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اچھے کام کریں کیونکہ کراچی میں ترقی پورے ملک کے مفاد میں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2013ء کی نسبت اب امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس کا سہرا وفاقی و صوبائی حکومت اور رینجرز کے سر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں بچوں کو اغواکرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے اس بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے‘ ہمیں اس معاملے پر دہشتگردی کی طرح چوکس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…