جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

خبردار۔۔۔! وزارتِ داخلہ کا ایکشن لینے کا فیصلہ، 31اگست کے بعد کن پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا ؟ چوہدری نثار نے واضح اعلان کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان کے سابق امیر ملا منصور اختر کے علاوہ اور لوگوں کے بھی جعلی شناختی کارڈز کا پتہ چلا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹس انسانی سمگلنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے۔ کہتے ہیں کہ 31 اگست کے بعد جعلی پاکستانیوں کی گرفتاریاں ہونگی، جیل ہوگی اور ملک بدری بھی ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نادرا کو شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا، اس ٹائم فریم کا آج پہلا ماہ ختم ہوا ہے۔ ایک ماہ میں 20 فیصد شناختی کارڈز تصدیق ہو چکے ہیں۔ ہر روز شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ناقدین کے بارے میں
زیادہ باتیں نہیں کرنا چاہتا۔ شناختی کارڈز کا نظام بہتر کر رہے ہیں تو کیڑے نہ نکالے جائیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زیادہ تر مشتبہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بنے۔ شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے ہیلپ لائن پر 37 ہزار کالیں موصول ہوئیں۔ اب تک بائیس ہزار لوگوں نے بتایا کہ ان کے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ اشخاص کا اندراج ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 31 اگست کے بعد غیر قانونی طور پر شناختی کارڈز حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کیخلاف مقدمات کا آغاز شروع ہو جائے گا۔ جعلی شناختی کارڈز کے حامل غیر ملکیوں کی گرفتاریاں ہونگی، انھیں جیل ہوگی جبکہ ملک بدر بھی کا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز اختیارات سے متعلق وفاقی حکومت کو نہیں بتایا گیا۔ رینجرز اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، اس بارے میں میڈیا سے پتہ چلا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی آپریشن سندھ حکومت کی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا۔ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ رینجرز کے معاملے کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے۔ کراچی کا آپریشن مفت میں نہیں ہوا، اب تک اس آپریشن میں 31 جوان شہید جبکہ 89 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ پچھلے دنوں کراچی میں دن دیہاڑے ہمارے دو جوان شہید کر دیے گئے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم رینجرز کو سیاسی فٹ بال نہیں بننے دیں گے۔ امید کرتا ہوں کہ ہر دفعہ توسیع کا مسئلہ سیاسی مسئلہ نہیں بنے گا۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کئی ایشوز زیر غور آئے۔ آئندہ ہفتے ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہونگے۔ آئندہ کی پیشرفت کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…