پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کس نے کیا تھا؟ مجرموں بارے بڑی خبر آ گئی۔۔۔

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت ہوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقاتی اداروں نے دہشت گرد کی تصویریں حاصل کرلیں۔ 26 جولائی کو صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کے بعد گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کی جانب فرار ہوئے اور شبہ ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل تبدیل کرلی تھی۔ ملزمان نے یونیورسٹی روڈ چھوڑ کر تیرہ ڈی کا رخ کیا اسی علاقے میں ایک پرائیویٹ کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گردوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان پینٹ شرٹ میں ہیں اورہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، تحقیقاتی ادارے ملزمان کی تصویروں کو پولیس کے پاس موجود جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا سے میچ کررہے ہیں جب کہ ضرورت محسوس ہوئی تو فوٹیج کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے اسے بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں فوجی جوانوں کو مجموعی طور پر سات گولیاں لگی تھیں تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی نہیں مل سکے تھے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…