اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہر ڈاکٹر منظور آفریدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے ممالک سمیت تمام ممالک کو فوائد حاصل ہونگے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی بر وقت تکمیل کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا اس منصوبے کی تکمیل کے دوران سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پاک فوج نے لی ہے اور آرمی چیف کاکہنا کہ کہ وہ اس سلسلے میں تمام تر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیا رہیں۔ڈاکٹر منظور آفریدی نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل سے دونوں ممالک سمیت خطے کے ممالک میں ترقی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انھوں نے مذید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اور وسطی ایشیا کے ممالک سمیت دیگر ممالک کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔