اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بڑی خبر آگئی ! افغان مہاجرین کو پا کستان سے نکلنے کا حکم دیدیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارا چنار(مانیٹر نگ ڈیسک ) پارا چنار کی پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے اور ہفتہ بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کے خلاف کریک ڈاون کے فیصلے کے بعد قبائلی علاقوں سے بھی مہاجرین کو نکالنے کا عمل تیز کیا گیا ہے، کرم ایجنسی میں مقیم افغان مہاجرین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان چھوڑ دیں اور اپنے ملک واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیگی۔
واضح رہے کہ افغان جہاد کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے قبائلی علاقوں کا رخ کیا تھا اور کثیر تعداد میں افغان مہاجرین نے خیمہ بستیوں میں رہائش اختیار کرلی تھی جبکہ بعد ازاں افغان مہاجرین کرایوں کے گھروں میں منتقل ہوگئے، اسی طرح بعض مہاجرین نے اپنے مکانات خرید کر اس میں رہائش اختیار کرلی۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع دیہات سمیت ایجنسی بھر میں گھر گھر افغان مہاجرین کا سروے ہے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مہاجرین کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے گا۔حکام کے مطابق جاجی، منگل ، مقبل ، جدران ، خاروٹی ، کوچی اور غلجے سمیت افغانستان کے مختلف قبائل شینواری، اکاخیل اور دیگر قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افغان مہاجرین کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں اور پاکستان کے بندوبستی علاقوں میں آباد ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…