کوئٹہ(این این آئی )خضدار میں ایک ارب روپے مالیت کے ہیروئن برآمد ، افغانستان سے براستہ پاکستان تنزانیہ سمگلنگ کرنے تھے، خضدار میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن برآمد کرلی ،اور سمگلنگ ناکام بنا دی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فرازنے اپنے دفتر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس نے ایک کامیاب کارروائی میں ایک ارب روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے ۔ منشیات افغانستان سے براستہ برابچہ کراچی پھر یورپ سمگلنگ کرنے تھے ۔ لیویز فورس نے پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر کراچی لیجانے والے اعلیٰ کوالٹی کے45کلو ہیروئن قبضہ میں لے لی۔ ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں ایک ارب روپے ربتائی جاتی ہے۔ خضدار لیویز کے کاروائی میں حصہ لینے والے تحصیلدار دفعہ دار ا ور ا س کے عملہ کے لئے نقد انعامات تعریفی اسناد ترقی کا اعلان۔ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز کاکہنا تھا کہ ہم اس مکروہ کاروبار کو کسی صورت میں اپنے ضلع سے سمگلنگ نہیں ہونے دیں گے۔پریس کانفرنس میں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ خضدار عبد القدوس اچکزئی، تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل دفعہ دار جمعہ خان و دیگر موجود تھے محمد عالم فراز نے بتایا کہ منشیات سمنگلنگ کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف خضدار انتظامیہ و لیویز فورس کی کاروائی جاررہیگی۔ میں نے خضدار لیویز خاص طور پر چیک پوسٹوں کے ونگ کمانڈرز کو سختی سے ہدایت کردی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ان کی کوشش ہو کہ کہ کسی بھی صورت میں منشیات لیجانے والے لوگ بچ نہ نکلیں ۔یہی وجہ ہے کہ دوماہ کی مختصر مدت میں خضدار لیویز نے متعددکامیاب کارروائیوں میں کروڑوں روپے کے منشیات قبضہ میں لیکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ آج کی کاروائی سب سے بڑی اور اہم کاروائی ہے۔ دفعدارجمعہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک پک اپ میں بھاری مقدار میں قیمتی منشیات سمگلنگ کیا جارہاہے۔ لیویز فورس نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے پک بھگادی۔ تاہم لیویز فورس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے جا کر پکڑی ۔ ڈرائیور غلام سرور کو گر فتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ یہ منشیات افغانستان سے برابچہ دالبندین براستہ کراچی اور پھر ان کو تنزانیہ لیجانا تھا ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ہیروئن اعلیٰ کو ا لٹی کے ہیں ان کی قیمت کراچی میں 50 ملین جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک سو ملین ہے