کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی نے بھی ستمبر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پلاننگ کر لی، بلاول بھٹو نے تحریک کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت میں تبدیلیوں کے بعد بلاول بھٹو کے نئے اہداف سامنے آ گئے۔ ستمبر میں پارٹی کو دمادم مست قلندر کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ بلاول بھٹو عوامی میدان میں اترنے سے پہلے ستمبر تک تمام صوبائی صدور نامزد کریں گے۔ تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو ملک گیر دورے کریں گے، جلسوں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ عوامی میدان سجانے سے قبل بلاول بھٹو اگست میں یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔