کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو سادگی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کردی۔ مراد علی شاہ بناء کسی عملے کے اکیلے دبئی روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ ایئرپورٹ پر بھی بغیر پروٹوکول گئے۔ انہوں نے اپنا بیگ اور لیپ ٹاپ بھی خود اٹھا رکھا تھا۔ ماضی میں سندھ کے وزیراعلیٰ کی طرف سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ہمراہ ذاتی اسٹاف تک نہیں لیا۔ مراد علی شاہ پیر کی صبح ساڑھے 4 بجے دبئی سے واپس کراچی پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی طلب کیا تھا۔