حیدرآباد(این این آئی) سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز میروخان روڈ پر ہونے والے دھماکوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دیگر 15 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے برآمد ہونے والے ایک پمفلٹ میں سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے رینجرز پر ہونے والے حملوں کا اعتراف کیا۔