لاہور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے صاحبزادے شعیب محمدکو آج ٹیلی فون کیااور عظیم کرکٹرحنیف محمدکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ نے شعیب محمدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حنیف محمد ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔پنجاب حکومت حنیف محمد کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حنیف محمد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حنیف محمد کوجلد صحت عطافرمائے۔