لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اساتذہ کو 9کی بجائے گریڈ 14میں بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق گریڈ بڑھانے کا مقصد اساتذہ کو معاشرے میں قابل احترام بنانا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گریڈ9میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کے گریڈ کو بھی اپ گریڈ کردیا جائے گا۔