اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ نے دورہ سیون شریف ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے رینجرز اختیارات ،نئی کابینہ سمیت اہم امور پر مشاورت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کیا ہے۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے دورہ سیون شریف کو فوری طور پر ملتوی کر دیا اور کسی بھی وقت دبئی روانہ ہو جائیں گے۔