اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے راجا فاروق حیدر آزادکشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ،فاروق حیدر نے ڈالے گئے 48 ووٹوں میں سے 38 ووٹ حاصل کیے۔فاروق حیدر کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان میدان میں تھے۔راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں۔ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد راجہ حیدر خان ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے 2 بار صدر رہے۔ فاروق حیدر 1986 سے 1990 تک مسلم کانفرنس مظفرآباد کے ضلعی صدر کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔1989 سے 2001 تک چیئرمین سینٹرل پارلیمانی بورڈ آف مسلم کانفرنس اور1997 سے 2001 تک مسلم کانفرنس کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔
1985 سے 1991 تک آزادکشمیر کے سینئر وزیر اور وزیر تعلیم کا قلمدان بھی ان کے پاس رہا ۔2003 سے 2006 تک وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی رہے۔2006 میں ممبر اسمبلی بننے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے 22 اکتوبر 2009 میں آزا د کشمیر کے نویں وزیراعظم کے طور پر 9 ماہ کام کیا۔
ن لیگ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں