اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ذات اور سا سی اقدا مات کے متعلق جا ری بحثو ں میں سے دلچسپ ترین کہے جا نے والے معاملہ کے متعلق اصل با ت بتا تے ہو ئے کہا کہ تیسری شادی کی نیت ہے کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا شادی کررہا ہوں کوئی بنک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمران خان نے پاکپتن کے مانیکا خاندان کی ایک خاتون سے تیسری شادی کرلی ہے تاہم عمران خان کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی جاتی رہی ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو شادیاں کرچکے ہیں اور ان کی دونوں بیویوں سے علیحدگی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے پہلی شادی برطانوی ارب پتی خاتون و معروف صحافی جمائمہ گولڈ سمتھ سے کی جس میں سے ان کے 2 بیٹے پیدا ہوئے جو اپنی ماں کے پاس برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ عمران خان نے دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے کی جو صرف 10 مہینے ہی چل پائی۔