اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
تاہم پاکستان کے کچھ علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 45 ملی میٹر، کامرہ 33، منڈی بہاوالدین 31، میانوالی 18، چکوال 11، نورپورتھل، جہلم 08، جوہر آباد 06، لاہور 04، سرگودھا 05، منگلا 04، جھنگ 02، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر ایک ، چراٹ 25، دیر04، کوہاٹ 03، چترال، کاکول 02، رسالپور ایک، ژوب 06، پاراچنار 05، راولاکوٹ 07، کوٹلی اور گوپس میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گرج چمک اور بارشیں, محکمہ موسمیانے شہروں کے نام جاری کر دیئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں