اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے ہوٹل میں جس روز لڑکی کی پراسرار موت ہوئی اسی روز صدر مملکت ممنون حسین کو ایک تقریب میں شرکت کے لیے ہوٹل آنا تھا۔ہوٹل میں گولی چلی پھربھی صدرمملکت کو آنے کی کلیئرنس دے دی گئی ،رابعہ نصیرکی ہلاکت کاواقعہ دوپہر12 بجے کے قریب ہوا۔صدرمملکت رات ساڑھے9 بجے شادی میں شرکت کے لیے ہوٹل آئے،پولیس کا موقف ہے کہ وی وی آئی پی کی سیکیورٹی آمد سے2 گھنٹے پہلے اہل کارسنبھالتے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں۔