پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پچھلے 6 دنوں میں پاک فوج کے ہمراہ 18سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کئے گئے اس دوران جرائم پیشہ مشتبہ منشیات فروشوں اور دیگر سینکڑوں مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اورمنشیات برآمدکئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر ضلع پشاور کے سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز ایس پیز کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت پچھلے6دنوں میں پاک فوج کے ہمراہ18سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے اس دوران سٹی ، کینٹ اور رورل سرکلزمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 350جرائم پیشہ و مشتبہ افراد،منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50عدد مختلف قسم کا اسلحہ ،1000عدد کارتوس ،10کلو گرام چرس اور 20بوتل، شراب برآمد کئے گئے جبکہ vvsکے ذریعے 450گاڑیاں ، ivs کے ذریعے 350شناختی کارڈ اور crvsکے ذریعے 1100کریمنل کو چیک کئے گئے ہیں ،ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ معاشرے کو جرائم اور منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری رہے گا ۔