لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 3پروازیں منسوخ جبکہ 8سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے748،ایئربلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز471اور شاہین ایئر کی جدہ سیلاہور آنے والی پرواز 718کو منسوخ کر دیا گیا۔ ادھر متعدد فنی خرابیوں اور آپریشنل وجوہات کے باعث شاہین ایئر کی چین کے شہر گانگ ڑو سے آنے والی پرواز 891پچیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔
اسی طرح شاہین ایئر کی مسقط سے آنے والی پرواز 769 بتیس منٹ ،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758پچیس منٹ، جبکہ پی آئی اے کی دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248 بتیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔دوسری طرف پی آئی اے کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز898 چوبیس منٹ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے313تیس منٹ، اورپی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650 ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ قطر ایئرلائنز کی دوحہ سے آنے والی پرواز628 پینتیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے پاکستان کو کروڑوں روپے کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کا بڑا نقصان ہو گیا, پروازیں منسوخ کر دی گئیں
29
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں