ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کا قتل۔ والدہ نے سنگین الزام عائد کر دیا۔تفصیل کے مطابق قبدیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھائی وسیم نے قندیل کو مفتی عبد القوی کے کہنے پر قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل میں وسیم کے ساتھ مفتی عبد القوی ، قندیل کا سابق شوہر عاشق حسین اور شاہد ملوث ہیں۔
قندیل بلوچ کی والدہ نے کہا کہ پڑوسیوں نے بتایا کہ قندیل کے قتل کی رات اس کے گھر کے باہر ایک داڑھی والا شخص چکر کاٹ رہا تھا جو کہ کچھ دیر بعد گھر میں داخل ہو گیا۔ معلوم کرنے پر اس شخص نے کہا کہ میں قندیل کا رشتہ دار ہوں۔ قندیل کی والدہ نے واضح کیا کہ قندیل کی عاشق حسین سے ایک ہی شادی ہوئی تھی جو اس پر تشدد کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم کا قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین سے رابطہ تھا البتہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وسیم کو قندیل بلوچ کا قتل کرنے پر مفتی عبد القوی نے اْکسایا۔واضح رہے کہ مفتی عبد القوی کو پہلے قندیل بلوچ کے قتل کیس میں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
قندیل بلوچ کا قتل‘ والدہ نے اہم شخصیت پر سنگین الزام عائد کر دیا
18
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں