جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ایدھی ٹرسٹ کو کن لوگوں سے خطرہ ہے ؟ ایدھی فاؤنڈیشن کو خدشہ ہے کہ۔۔۔! فیصل ایدھی تلخ حقائق منظر عام پر لے آئے

datetime 12  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ملاؤں اور قدامت پسند عناصر نے سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر ان کے والد کو ہمیشہ پریشان کیا۔ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کو عطیات کی کمی کا خدشہ ہے کیونکہ ہر سال ایدھی فاؤنڈیشن کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے۔خاص طور پر رمضان کے مہینے میں ایک منصوبے کے تحت یہ افواہ پھیلائی جاتی رہی ہے کہ ایدھی صاحب انتقال کر گئے ہیں چونکہ بہت سے لوگ ایدھی صاحب کی شخصیت اور ان کے کام کی وجہ سے چندہ دیتے ہیں، اس لیے کچھ عناصر منفی پروپیگنڈے اور افواہوں کے ذریعے لوگوں کو چندہ دینے سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ یہ افواہیں کون پھیلاتا ہے فیصل ایدھی نے کہا کہ یہ کام وہ لوگ کرتے رہے ہیں جو غیر ترقی پسند، رجعت پسند اور انتہا پسند سوچ رکھتے ہیں ٗ ملاؤں نے ہمیشہ سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر ایدھی صاحب کو پریشان کیا ہے۔‘ملاؤں نے ہمیشہ جمعے کی نمازوں میں ان کو کبھی قادیانی بنایا ٗکبھی انھیں کافر بنایا تو کبھی آغا خانی بنایااور لوگوں سے درخواست کی کہ انھیں چندہ نہ دیں۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ حالانکہ مدرسوں اور مسجدوں کے مقابلے میں انھیں بہت کم چندہ ملتا ہے لیکن پتہ نہیں کیوں یہ لوگ ایدھی صاحب کے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے تھے ٗاب تو میں دعا کرتا ہوں اور ان لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کے ایدھی صاحب کو بخش دیں اب وہ مر چکے ہیں اور ان کے بارے میں فتوے دینا بند کر دیں ٗاس کا کوئی فائدہ نہیں۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا کچھ لوگوں کا یہ اعتراض درست ہے کہ ایدھی صاحب کی نماز جنازہ کو حکومت نے ہائی جیک کر لیا تھا تو فیصل ایدھی نے اس سے اتفاق نہیں کیاانہوں نے کہاکہ پچھلے تین دنوں میں سینکڑوں لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور انھیں اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ انھیں بہت پریشانی ہوئی ہے اور انھیں تین تین چار چار کلومیٹر دور گاڑیاں پارک کر کے دو دو گھنٹے پیدل چلنا پڑا ہے، بہت دشواری ہوئی۔ لیکن وہ ایدھی صاحب سے محبت کرتے تھے اور انھیں کندھا دینا چاہتے تھے۔ لیکن سٹیٹ کی بھی ایک ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور بھلے ہی ہم اس سے متفق نہ ہوں، بھلے ہی اس میں خامیاں ہوں، لیکن جو حکومت نے کردار ادا کیا، میں سمجھتا ہوں وہ بہتر تھاجب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ مستقبل میں ایدھی فاونڈیشن کا نظم و نسق مختلف انداز میں چلانا پسند کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کے دور میں بہت سے ایسے کام ہوتے رہے ہیں جن سے وہ متفق نہیں تھے جیسا کہ ان کے سینئر ورکر تھے۔ میں اگر ان سے متفق نہیں بھی تھا تو میں انھیں نکالتا نہیں تھا ٗکبھی میں نے ایدھی صاحب کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ فیصل ان کے پرانے ملازموں کو نکال کر اپنے لوگ لا رہا ہے۔ یہ سینئر لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں اور بھلے ہی میرا ان کے ساتھ یا ان کے کام کے ساتھ اختلاف ہو، میں نے ان کو نہیں نکالا اور آگے بھی نہیں نکالوں گا۔ وہ میرے لیے اتنے ہی معزز ہیں جتنا کہ ایدھی صاحب کیلئے معزز تھے۔اس حوالے سے فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کی بنیادی پالیسیاں وہی رہیں گی۔ایدھی صاحب ایک سوشلست ذہن کے انسان تھے اور مجھے بھی انھوں نے سوشلسٹ تربیت دی اور ہماری اس بارے میں بہت بات ہوتی تھی۔ انھی نظریوں پر ہم آگے بھی اس ادارے کو چلائیں گے ٗچاہے ہمیں فٹ پاتھ پر ہی کیوں نہ بیٹھ کر اسے چلانا پڑے۔فیصل ایدھی نے کہاکہ اللہ مجھے ہمت اور طاقت دے کہ میں اس ادارے کو صیح طریقے سے چلا سکوں اور اسی طرح چلا سکوں جیسے ایدھی صاحب چلاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…