جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عمران خان واقعی تیسری شادی کرنے والے ہیں۔۔۔یہ شادی کس کی مرضی سے ہو رہی ہے؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں حیرت انگیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کے ساتھ شادی کرکے عمران خان نے اوکھلی میں سر دے دیا تھا۔ اب جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق عمران خان کی اب جو تیسری شادی ہونے جا رہی ہے وہ ارینج میرج ہے، اس بار ایک تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ عمران خان نے عید اپنی فیملی کے ہمراہ منائی ہے اور وہ دو تین دن لاہور رہے ہیں۔
عمران خان جیسے پہلے بچوں سے شادی کی اجازت مانگنے گئے تھے اس بار بھی وہ لندن اسی مقصد کیلئے گئے تھے۔ عمران خان کو ان کے اہلخانہ کی طرف سے دو چار خواتین بھی دکھائی گئی ہیں۔ عارف نظامی نے کہا کہ ایک طرف عمران خان خواتین کو دیکھ رہے ہیں تو دوسری طرف یہ 62 سالہ نوجوان خواتین کی آنکھوں کا تارا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔ عمران خان نے ہاتھ میں ایک ’’پتھر‘‘ والی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کے پیر صاحب کے مشورے پر ہے۔ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے وزیر اعظم بننا ہے تو اس کیلئے شادی کرنا ضروری ہے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…